Thread Rating:
  • 44 Vote(s) - 2.68 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
براہ مہربانی آگاہی کے اس پیغام کو ضرور شیئرکریں۔
#1
[Image: 12038059_1085535708132561_57778995829552...3fc0e32cd7]
فارمی چکن

  چکن آج امیر غریب ، چھوٹے بڑے سب کی پسندیدہ غذا ہے۔ دو ڈھائی عشروں میں ہی اس کا رواج بڑھا ہے۔ اصل میں یہ چوزے یعنی چکس ہیں اسی لئے ان کے گوشت کو چکن کہا جاتا ہے ورنہ مرغی تو کوک یا ہین ہے،اس چکن کی افزائش پہ اگر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک فارمی چوزہ صرف ڈیڑھ دو ماہ میں مکمل مرغی کے سائز کا ہو جاتا ہے۔آخر کیوں ؟ جبکہ دیسی چوزہ تو چھ ماہ میں مرغی جیسا ہوتا ہے مکمل مرغی تو وہ سال میں بنتا ہے۔اس فارمی چوزے کو جو غذا دی جاتی ہے اس میں ایسے ہارمونزسٹی رائیڈ یا اور کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو ان کی افزائش کو غیر فطری بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی فیڈ میں مختلف جانوروں کا خون جو مذبح خانوں سے مل جاتا ہے ، جانوروں کی آلائش ، مردار جانوروں کا گوشت اس فیڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے لاہور کے مذبح خانوں پر ایک دستاویزی فلم پیش کی تھی جس میں ان فارمی مرغیوں کی خوراک کے پارے میں بھی دکھایا گیا تھا۔اس خوراک کا بیشتر حصہ خون ،آنتیں اور دیکر فضلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ فیڈ کھا کر یہ نومولود چوزے چھ سے آٹھ ہفتوں میں ہمارے پیٹ میں پہنچنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ یہ چوزے بڑے ہونے کے باوجود بھاگنے اڑنے سے قاصر ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کا جسم پھولا اور سوجا ہوا ہوتا ہے۔ جو کہ اسٹئرائڈز کا کمال ہوتا ہے۔ اسطرح کے اسٹئرائڈز باڈی بلڈر اور پہلوان استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی آخری عمر بستر پہ گذرتی ہے۔ اس فارمی مرغی کے مقابلے میں دیسی چوزہ جوکہ چھ آٹھ مہینوں تک چوزہ ہی رہتا ہے کو پکڑنا چاہیں تو بڑے آدمی کو بھی دانتوں پسینہ آجاتا ہے جبکہ فارمی مرغی کو ایک بچہ بھی آسانی سے پکڑ لیتا ہے۔ یہ فارمی چکن ہمارے معاشرے میں “ ہائی پروٹین ، کولیسٹرول فری گوشت ” کے نام سے رواج پاگیا ہے۔ حتٰی کہ ڈاکٹر حضرات بھی سارے گوشت بند کرکے فارمی چکن ہی تجویز کرتے ہیں۔ جوکہ خود بیماریوں کی وجہ ہے۔ آیئے اب اس ہائی پروٹین والے سفید گوشت کے نقصانات دیکھتے ہیں۔
موٹاپا ، جسم پر چربی خاص طور پہ گردوں اور جگر پر۔
جوروں کا درد ، خاص طور پہ ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا۔
بچے بچیوں میں جلد بلوغت کے آثار۔
اسٹیرائزڈ مرغیوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام کا شدید کمزورپڑجانا جس کی وجہ سے آئے دن بیمار رہنا۔
مردوں میں کمزوری اور خواتین میں ایام کی بے قاعدگی کی شکایت۔

یہ چند چیدہ چیدہ نقصانات ہیں جو کسی میں جلد اور کسی میں کچھ عرصے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ زبان کا ذائقہ اور جلد پک جانے کی سہولت اس کے نقصانات کے مقابلے میں بہت ہی حقیر فائدے ہیں۔

جیسی غذا ہم کھاتے ہیں ویسی ہی صحت ہم پاتے ہیں۔ غذا میں دالوں سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ۔

گوشت میں بلترتیب مچھلی ، بکرے یا دنبہ ، اونٹ اور آخر میں بڑے کے گوشت کی افادیت ہے۔

آیئے اپنے لئے اپنی آئیندہ صحت مند نسلوں کے لئے ہم اپنی خوراک پہ نظر ثانی کریں۔
وما توفیقی الا بالل
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
  جاپانی اور پاکستان،ضرور پڑھیں GlobalExpress 0 671 06-11-2015, 08:46 PM
Last Post: GlobalExpress
  بھٹو کا کردار مشرقی پاکستان بننے میں،ضرور پڑھیں GlobalExpress 0 771 13-09-2015, 11:42 PM
Last Post: GlobalExpress
  ایک شہید کارقت آمیز واقعہ ضرور پڑھیں GlobalExpress 0 675 14-06-2015, 04:28 PM
Last Post: GlobalExpress

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)