Thread Rating:
  • 37 Vote(s) - 2.73 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
پاکستانی انجینئر نے میدان مار لیا، ایسا زبردست سافٹ ویئر بنا ڈالا جس کی انٹر نیٹ صارف
#1
آک لینڈ (نیوز ڈیسک) پاکستانی قوم پر قدرت کا خاص انعام ہے کہ نصف صدی کے مصائب کے باوجود اس میں ایسے ایسے گوہر نایاب جنم لے رہے ہیں کہ جن کی قابلیت اور کامیابی کو دنیا سلام کرتی ہے۔ انجینئر ڈاکٹر رضوان اصغر بھی ایک ایسی ہی شاندار مثال ہیں کہ جنہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کردیا ہے کہ جس کا مقابلہ دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا سافٹ ویئر بھی نہیں کرسکتا۔

یونیورسٹی آف آکلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانی انجینئر نے آبلیویان نامی سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو کسی بھی صارف کا انٹر نیٹ پر موجود تمام ڈیٹا تلاش کرکے اسے صاف کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یورپ میں پاس کئے گئے ایک قانون کے مطابق کوئی بھی صارف انٹر نیٹ پر موجود ایسے مواد کو ڈیلیٹ کرواسکتا ہے جو اس کی تضحیک، تذلیل یا پریشانی وغیرہ کا سبب بن رہا ہو۔ اس قانون کے منظور ہونے کے بعد گوگل کو 10لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے بارے میں قابل اعتراض مواد کو انٹر نیٹ سے ہٹانے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ لیکن گوگل یہ کام بہت سست روی سے کرتا ہے۔ دوسری طرف انجینئر رضوان کا تیار کردہ سافٹ ویئر کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کسی بھی صارف کی تصاویرم ویڈیوز اور اس کے بارے میں لکھی گئی تحریروں کو انٹر نیٹ کے اربوں پیجز سے ڈھونڈ لیتا ہے۔

دنیا کے نامور آئی ٹی ماہرین نے اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے اور یہ خصوصاً ایسے لوگوں کیلئے بڑی نعمت قرار دیا جارہا ہے کہ جن کے بارے میں ان کی رضامندی کے بغیر قابل اعتراض مواد انٹرنیٹ پر شائع کیا جاچکا ہے۔
Reply


Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)