Thread Rating:
  • 101 Vote(s) - 2.51 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
کرپشن دہشت گردی سے بھی سنگین خطرہ
#1
کرپشن یا بد عنوانی صرف رشوت اور غبن کا نام نہیں- اپنے عہد اور اعتماد کو توڑنا یا مالی اور مادی معاملات کے ضابطوں کی خلاف ورزی بھی بدعنوانی کی شکلیں ہیں- ذاتی یا دنیاوی مطلب نکالنے کے لئے کسی مقدس نام کو استعمال کرنا بھی بد عنوانی ہے۔

کرپشن ایک ایسا مرض ہے جو چھوت کی طرح پھیلتا ہے اور معاشرے کو کھا جاتا ہے- ہم سب جانتے ہیں کہ اس موذی مرض نے ہماری سماجی، سیاسی اور روحانی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

جیسے دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے بالکل ویسے ہی کرپشن بھی پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو چاہیے کہ پاکستان کے قومی اداروں سے جڑے تمام افراد خواہ وہ سیاستدان یا سرکاری ملازم ہوں اُن کو روزانہ کی بنیاد پر سکین کرنے کا کوئی مناسب طریقہ کار بنانا چاہیے اور اگر کوئی سرکاری ملازم یا سیاست دان بد عنوان پایا جائے تو اسے خاموشی سے غائب کر دیا جائے اور ایک سال تک تو اُسے کسی بدبودار اور سڑی ہوئی جیل میں رکھا جائے اور ایک سال پورا ہونے کے بعد اس وقوعہ کی قانونی کاروائی فوجی عدالتوں میں بروئے کار لائی جائے کرپشن ثابت ہونے پر اُسے پھانسی یا سزائے موت دے دی جائے۔

علاوہ اذیں۔ افواج پاکستان اور خفیہ ایجنسیوں سے اپیل، پاکستان کی گورنمنٹ مشینری میں چُھپے ایسے افراد جو کرپٹ غیر ملکی غدار ہیں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ شائد سول عدالتوں سے بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوسکتے ہیں لہذا انہیں سمپلی گولی مار کر جہنم واصل کر دیا جائے۔






[Image: A9rN5cW.jpg]
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
Star دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ robot 0 1,927 17-09-2015, 03:29 PM
Last Post: robot

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)