Thread Rating:
  • 126 Vote(s) - 2.59 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
میں نے تحریک انصاف کیوں چھوڑی؟
#1
[Image: OZXFOAE.jpg]


میں قریب قریب 6 سال سے عمران خان کو سپورٹ کر رہا تھا . الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی تحریک انصاف کے حق میں تھا. کافی دوستوں سے بحث مباحثہ بھی رہتا تھا کہ کون بہتر ہے؟ نون لیگ یا تحریک انصاف ؟آج میں نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر نون لیگ کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا . میرے سب دوست کافی حیران اور پریشان ہیں میرے اس فیصلے پر . اس لئے سوچا کہ دوستوں کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کو بھی بتائیں تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ

سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے بیوقوف سمجھے جاتے ہیں اور مجھے شوق ہوا عقلمند بننے کا . دوسری وجہ یہ تھی کہ آج کل کسی بھی اینکر یا کالم نگار کے لئے مشہور ہونے کا سب سے اچھا شارٹ کٹ ہے کہ عمران خان پر تنقید کر دی جاۓ.عمران خان کے سپورٹر خود ہی آپ کو مشہور کر دیں گے .عمران خان پر تنقید کی وجہ سے آپ کو ذہنی بلوغت اور پختگی کا سرٹیفکیٹ تو خود بخود مل جاتا ہے. چاہے آپ کے گھر میں بھی کوئی آپ کی نہ سنتا ہو ، آپ بیٹھے بٹھاۓ فلاسفر بن جاتے ہیں، ہر پروگرام میں آپ کی شرکت لازمی ہو جاتی ہے.ہر انسان کی طرح میں بھی توجہ کا بھوکا ہوں اور مجھے تو آج تک زندگی میں توجہ نہیں ملی، اس لئے اب کم از کم مجھے توجہ تو ملے گی نا؟

پھر کچھ ایسا تھا کہ میرے جاننے والے لوگوں میں پڑھے لکھے اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں میں اکثریت تحریک انصاف کو سپورٹ کرتی ہے اور ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ احساس کمتری محسوس ہوتا تھا ، بڑا مزہ آتا ہے جب میں ان کو جلاتا ہوں اور پوچھتا ہوں ، کدھر گئی سونامی؟ کہاں ہے کے پی کے میں تبدیلی؟وہ پاگل صفائیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اور میں منہ چھپا کر ہنستا ہوں اب. بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے ان لوگوں کو پاگل بنا کر.ملک کے لئے ان لوگوں کے خلوص کا مذاق اڑا کر ایک عجیب کمینی سی روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے . آپ کو یقین نہیں آ رہا کیا؟ کر کے دیکھیں ، آ جاۓ گا یقین.

زندگی میں بھی سکون میں آ گیا ہے اب. کوئی دوست اب عرفان صدیقی صاحب، عطا الحق قاسمی صاحب ، ابصار عالم صاحب یا طلعت حسین صاحب کے کسی کالم یا ویڈیو کے لنک میں نہ تو ٹیگ کرتا ہے نہ کوئی سوال پوچھتا ہے.جب میں نعرہ لگاتا ہوں دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا ، شیر آیا تو یقین کریں مجھے خود یہ یقین آ جاتا ہے کہ میں ایک شیر ہوں. اس کے بعد پٹرول کی قیمت دل میں جو بھی آگ لگاۓ، بجلی جتنے مرضی جھٹکے مارے ، میں کہتا ہوں، اک واری فیر ، شیر شیر اور راوی چین ہی چین لکھنے لگ جاتا ہے.

اور کوئی بھی وجہ نہ ہوتی تو پھر بھی ایک وجہ کافی تھی نون لیگ کو سپورٹ کرنے کی ، وہ یہ کہ میرے جتنے بھی شیر دوست تھے سب پر سکتہ سا طاری ہو گیا تھا ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے ساتھ اور وہ بہت اکیلا اکیلا سا محسوس کر رہے تھے.آخر وہ بھی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ خود کو تنہا محسوس کریں اس لئے ان کو کمپنی دینے کے لئے میرے ضمیر نے آواز دی کیونکہ مصیبت میں کبھی بھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے. آخر میں ایک انگریزی فقرہ لکھوں گا ، امید ہے سمجھنے والے سمجھ جائیں گے ...


If you can’t convince them, confuse them.
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
  عمران خان منفرد کیوں؟؟؟ GlobalExpress 1 2,552 13-04-2018, 12:53 PM
Last Post: zahra1234
Star شہباز شریف کی بجلی نافرمانی کی تحریک robot 0 2,074 28-06-2015, 06:52 PM
Last Post: robot

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)