Thread Rating:
  • 104 Vote(s) - 2.76 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
نواز شریف کی شاندار کارکرگی کی ایک جھلک ۔
#1
آئی پی پیز یعنی وہ کمپناں جو تیل سے بجلی بنا کر پاکستان کو بیچتی ہیں میاں محمد منشاء کی ملکیت ہیں ۔ میاں محمد منشاء کو نواز شریف کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے ۔ بہت سے تجزیہ نگاروں کو یقین ہے کہ یہ کمپنیاں بھی دراصل نواز شریف کی ہی ہیں منشاء یہاں بھی صرف فرنٹ مین ہیں ۔

نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تو ان کمپنیوں کا کوئی 400 ارب روپے حکومت پاکستان پر قرض تھا ۔ اسی لیے وہ بجلی نہیں بنا رہی تھیں ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہمیں صرف 70 سے 80 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے تو ہم بجلی کی فراہمی شروع کر دینگے ۔ چونکہ خزانے میں کل پڑے ہی 500/600 ارب روپے تھے اس لیے پیپلز پارٹی ادائیگی میں ہچکچا رہی تھی ۔

نواز شریف صاحب نے آتے ہی اعلان فرمایا کہ " خزانہ بلکل خالی ہے " ۔۔۔ اور اس اعلان کے فوراً بعد میاں منشاء کی "ملکیت " ان آئی پی پیز کو 400 ارب روپے کی ادائیگی یک مشت کر دی ۔

جس سے وہ دوبارہ تھوڑی سے بجلی بنانے لگے اور نواز شریف نے قوم کو خوشخبری سنائی کہ " سرکولر ڈٹ " ادا کر دیا ہے اور وعدے کے مطابق لوڈ شیڈنگ کم کر دی ہے ۔۔۔

اس کے بعد نواز شریف نے باوجود عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچنے کے ان کمپنیوں سے مہنگی بجلی کی خریداری جاری رکھی اور ان کا منافع بڑھتا چلا گیا ۔

اب صورت حال یہ ہے کہ صرف 3 سال میں ان کمپنیوں کا قرضہ دوبارہ 500 ارب کا ہندسہ کراس کر گیا ہے باوجود یہ کہ ان کو ساتھ ساتھ ادائیگی بھی کی جا رہی ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے 400 ارب کا قرضہ 10 سال سے زائد مدت میں چڑھا تھا ۔ لوڈ شیڈنگ دوبارہ وہیں کی وہیں آگئی ہے اب تو اس سے لوگ بھی مرنے لگے ہیں ۔

نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ 400 ارب روپے اور 3 سال کے عرصے میں دیا میر بھاشا یا اس جیسا کوئی بھی پراجیکٹ مکمل کیا جا سکتا تھا ( اگر اس پر میٹرو جیسی توجہ دی جاتی ) ۔۔ اس سے نہ صرف پاکستان کو مستقل طور پر انتہائی سستی بجلی ملتی بلکہ لاکھوں ایکڑ نئی زمین زیر کاشت آجاتی جس سے زراعت کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا اور کھانے پینے کی اشیاء خود بخود سستی ہو جاتیں ۔ 60 فیصد آئی پی پیز سے پاکستان کی جان چھوٹ جاتی ۔۔۔

لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔۔ ایسا کرنے سے میاں منشاء اربوں روپے کی آمدن سے محروم ہو جاتے دوسرے لفظوں میں نواز شریف کی ایک دکان بند ہو جاتی ۔۔۔

اب قوم کو خوشخبری سنائی جا رہی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں یعنی 1800 ارب ۔۔ ذرا اس 1800 ارب سے 500 ارب آئی پی پیز کے اور 1800 ارب تین سال میں لیے گئے بیرونی قرضوں کے نکالیں ۔۔ پھر بتائیں کہ ذرمبادلہ کے ذخائر کہاں تک پہنچے ہیں ۔۔

تحریر شاہدخان
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
  نواز شریف صاحب آنکھیں کھولیں دنیا بدل رہی ہے،پڑھئے مکمل تحریر GlobalExpress 1 2,972 26-08-2016, 11:35 AM
Last Post: Christena421
  مریم نواز کیسے بھاگی سنئے اس ویڈیو میں GlobalExpress 0 2,119 31-08-2015, 11:15 PM
Last Post: GlobalExpress
Star شہباز شریف کی بجلی نافرمانی کی تحریک robot 0 1,989 28-06-2015, 06:52 PM
Last Post: robot
  پارلیمینٹ میں اسد عمر نے شہباز شریف کے لوڈ شیڈنگ پر وعدے یاد دلا ئے GlobalExpress 1 3,048 24-06-2015, 09:53 PM
Last Post: GlobalExpress
  اسد عمر نےنواز شریف حکومت کی تجربہ کارٹیم کی دھجیاں اڑادیں GlobalExpress 0 1,383 24-06-2015, 02:15 PM
Last Post: GlobalExpress

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)