Thread Rating:
  • 51 Vote(s) - 2.08 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
یکم جولائی سے 100روپے کے عوض کتنا بیلنس ملے گا،جانئے اور شیر بنئے۔
#1
پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تاہم جب بھی بیلنس لوڈ کرنے کی بات آتی ہے تو ہر صارف کو ہی نانی یاد آجاتی ہے،
اس وقت جب ہم سو روپے کا لوڈ کرواتے ہیں تو پجھتر روپے بیلنس آتا ہےباقی ماندہ رقم قومی خزانے میں جمع ہو جاتی ہےتاہم صارفین کیلئے یہ خبر تشویشناک ہے کہ یکم جولائی سو روپے کے لوڈ پر صرف اور صرف چونسٹھ روپے بیلنس ملے گا باقی رقم ملکی ترقی کیلئے قومی خزانے کی نذر ہو جائے گی،
اب یہاں پر عوام کو یہ بات یاد دلانے کی اشد ضرورت ہے کہ جب سو کے لوڈ پر زرداری دور میں اٹھارہ روپے ٹیکس کٹتا تھا تو میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ لوڈ کے دوران جو ٹیکس کٹتا ہے یہ زرداری ٹیکس ہے ہمارے دور میں ایسا نہیں ہو گا تو اب یہاں پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایک یہ جھوٹ نہیں اور بے شمار جھوٹ ایسے ہیں جوانہوں نے جوش خطابت میں کہہ کر عوام کو متاثر کرکے کامیاب ہوکر پھر دھوکہ دیا اور ان سب وعدوں کو جوش خطابت کا نام دے کرکتنی بے شرمی سے مذاق میں ٹال دیا جاتا ہے کیا یہ عوام بے وقوف ہے جوان کی اس وعدہ خلافی اور دھوکے بازی کا کوئی جواب نہیں دے سکتی ؟
بہت سے نئے ٹیکسز لاگوہوئے پر سب سے زیادہ احتجاج اور غم و غصہ اس ٹیکس پر پایا جاتا ہے کیوںکہ اس سے ہر غریب سے غریب آدمی متاثر ہوگاعوام کا کہنا ہے کہ آج کل موبائل ہر کسی کی ضرورت بن چکا ہےاور خاص وعام بھی اسے کاروبار رشتوں داروں اور دوستوں سے روابط کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن حکومت نےاس پر ٹیکس بڑھاکرجو کہ پہلے ہی ناقابل قبول تھااب اور زیادہ ہوگیا ہے موبائل فون کو غریب آدمی کی پہنچ سے دور کرنے کی سازش کی ہے،جوکسی صورت قبول نہیں ہے۔
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
  کیا حکمران اپنے ذاتی اخراجات خود اٹھاتے ییں؟ جانئے اس کالم میں GlobalExpress 1 1,872 26-08-2016, 11:44 AM
Last Post: Christena421
  انڈین عوام نے عمران خان کو کتنی عزت دی جانئے GlobalExpress 0 968 12-12-2015, 08:45 PM
Last Post: GlobalExpress

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)