Thread Rating:
  • 51 Vote(s) - 2.43 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
پلگ ہونے کے باوجود لیپ ٹاپ کا چارج نہ ہونا ٹھیک کریں
#1
لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ سب سے زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔ لیپ ٹاپ میں چارجنگ پلگ لگے ہونے کے باوجود ایرر ملتا ہے کہ “Plugged in not charging”۔ اس صورت میں بار بار پلگ ٹھیک سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بے سود۔ ہمیں پتا ہوتا ہے کہ پاور سپلائی ٹھیک ہے، باقی ہارڈ ویئر بھی بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے اور بیٹری بھی اچھی حالت میں ہے لیکن لیپ ٹاپ اسے چارج کرنے سے قاصر ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں: ٭ سب سے پہلے ونڈوز کو شٹ ڈاؤن کر دیں۔ ٭ اے سی ایڈاپٹر کو کمپیوٹر سے الگ کر دیں۔ ٭ لیپ ٹاپ سے بیٹری نکال کر اسے بھی الگ رکھ دیں۔ ٭ اب اے سی ایڈاپٹر کو لیپ ٹاپ سے لگائیں۔ ٭ لیپ ٹاپ آن کریں۔ ٭ ونڈوز کے آن ہونے کے بعد ڈیوائس منیجر میں جائیں اور بیٹریز کے ذیل میں موجود ’’مائیکروسافٹ اے سی پی آئی کمپلائنٹ (Microsoft ACPI Compliant)‘‘ اور مائیکروسافٹ اے سی ایڈاپٹر کے ڈرائیور کو اَن انسٹال کر دیں۔ -

[Image: dev.jpg]

٭ اب کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کر کے اے سی ایڈاپٹر نکال دیں۔ ٭ بیٹری کو لیپ ٹاپ میں لگائیں اور اے سی ایڈاپٹر کو بھی لگا دیں۔ ٭ اب ونڈوز کو آن کریں، بیٹری کے ڈرائیورز خود بخود انسٹال ہو جائیں گے۔ ٭ اب لیپ ٹاپ کو استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو کم از کم چار مرتبہ مکمل ڈسچارج کریں۔ یعنی بیٹری کو اتنا استعمال کریں کہ اس کی چارجنگ ختم ہو کر ونڈوز شٹ ڈاؤن ہو جائے۔ اس کے بعد لیپ ٹاپ آن کرنے کی بجائے بیٹری کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے لیے لیپ ٹاپ کو کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد بیٹری ٹھیک سے چارج ہونا شروع ہو جائے گی۔ -
Reply


Possibly Related Threads...
Thread Author Replies Views Last Post
  جی میل پر نئی ای میل کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کریں GlobalExpress 0 948 20-09-2015, 12:36 PM
Last Post: GlobalExpress
  اپنے کمپیوٹر میں اردو فونیٹک کی بورڈ انسٹال کریں jameelniazi 0 1,567 29-07-2012, 05:12 PM
Last Post: jameelniazi

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)