Thread Rating:
  • 80 Vote(s) - 2.66 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
گھر سے بھاگنے والی 18سالہ دوشیزہ کے سر سے عشق کا بھوت اتر گیا
#1
Star 
لاہور(دیبا مرزا:تصاویر ذیشان منیر) عشق کا بھوت سوار کئے لو میرج کر کے لاہو آنے والی 18سالہ عائشہ گھر کی رہی نہ گھاٹ کی نوبیہاتا خاوند نے چند روز بعد ہی دھتکار دیا جبکہ والدین اور بہ بہن بھائیوں نے گھر میں رکھنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اب لو میرج کا مزا چکھو اور سلمان سے مدد مانگو لاوارث ہو کر عائشہ با امر مجبوری دارالامان میں پناہ گزین ہے دارالامان میں پناہ گزین عائشہ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے محلے دار سلمان کو پسند کرتی تھی اور شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے لئے میرے والدین رضا مند نہ تھے انہوں نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر میں فیصل آباد سے بھاگ کر لاہو آگئی اور سلمان سے شادی کر لی لیکن چند ماہ بعد ہی سلمان نے مجھے بیروزگاری کی وجہ سے چھوڑ دیا عائشہ نے بتایا کہ بعد میں والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ اب سلمان کے پاس ہی واپس جاؤ اس نے کہا کہ اب نہ تو میرے پاس شوہر ہے اور نہ ہی گھر والوں کا سایہ چنانچہ مجھے لاوارث بن کر دارالامان میں ہی پناہ لینا پڑی عائشہ نے کہا کہ پسند کی شادی کرنا گناہ نہیں ۔ہمارے دین میں بھی اس بات کی اجازت ہے کہ لڑکی کی مرضی پوچھی جائے اگر میرے والدین مجھے سپورٹ کرتے تو آج میرا انجام یہ نہ ہوتا عائشہ نے کہا کہ مجھے دارالامان میں سہولیات میسر ہیں لیکن میرے پاس والدین کا پیار نہیں اور نہ ہی اپنے گھر کی چھت کا سایہ ہے ۔
Reply
#2
Exclamation 
گھر سے بھاگی ہوئی ایک نیچ اور بدکردار لڑکی کے لئے یہ سزا کچھ بھی نہیں ہے،اور جس لڑکی نے گھر سے بھاگنے سے پہلے اپنے گھر والوں کی عزت کا خیال نہیں رکھا اس کا انجام ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں ایسا واقعہ رونما نہ ہو تو اپنے گھر کی لڑکیوں کو انٹرنیٹ، موبائیل فون سے دور رکھیں اور اُن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھیں۔

روشن داں خان۔
Reply
#3
asia hi hona chaye jo larki gr sy phag jati hy
Reply


Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)